پشاور: 13 مئی: پشاور یونیورسٹی کے ایم اے، ایم ایس سی کے امتحانات چار جولائی کو منعقد ہونے کے خلاف طلبا کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا جس سے خطاب کرتے ہوئے پختون ایس ایف کے صدر امتیاز وزیر، فخر عالم، زبیر اور پیپلز ایس ایف کے شہزاد نے کہا کہ وائس چانسلر کے اغواء ، دہشت گردی اور سیلاب کی وجہ سے یونیورسٹی بند رہنے کی وجہ سے طلبا کا زیادہ تر قیمتی وقت ضائع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کورس کی تکمیل نہیں ہوئی۔ جب کہ یونیورسٹی نے چار جولائی کو امتحانات کا انعقاد کر کے طلبا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو دو دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے امتحانات کے انعقاد کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر یونیورسٹی کے اندر اور باہر بھرپور اور منظم احتجاج کرتے ہوئے تمام ڈیپارٹمنٹس کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
شکریہ مشرق