پشاور: 30 مئی: ادارہ تعلیم و تحقیق پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا و طالبات میں گزشتہ روز ایک خصوصی تقریب میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں نمایاں خدمات انجام دی تھیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہم نصآبی سرگرمیوں کو دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہفتے کی تقریبات کی آرگنائزنگ کمیٹی ڈآکٹر شفقت پروین، عظمی دایان، امجد ، محمد ندیم اور اعزاز علی پر مشتمل تھی۔
شکریہ آج