پشاور یونیورسٹی وفد کی ترکی سے واپسی

پشاور: 02 جون: یونیورسٹی اساتذہ کا وفد ترکی کے تعلیمی دورہ مکمل کر کے واپس پہنچ گیا۔ یونیورسٹی پبلک سکول کے پرنسپل گل حمید خان اسلامیہ کالجیٹ کے پرنسپل نیاز محمد خان اور پشاور تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری پروفیسر فضل ربی پر مشتمل وفد کی قیادت بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عصمت اللہ خان نے کی۔ پاک ترک سکولز اینڈ کالجز انٹرنیشنل کے توسط سے ہونے والے تعلیمی دورے میں انہوں نے استنبول، قیصری اور کونیا میں تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کی۔

شکریہ آج