پشاور یونیورسٹی کی ڈیٹ شیٹ احتجاج پر موقف

پشاور: 13 مئی: یونیورسٹی آف پشاور میں جولائی میں ہونے والے امتحانات کے خلاف مظاہرے کے بعد مشرق سے بات چیت کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ ہمیں ڈینز کی طرف سے جو رپورٹس موصول ہوئی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے کورس مکمل ہو چکے ہیں
لیکن پھر بھی وائس چانسلر نے طلبا کو یقین دلایا کہ جن ڈیپارٹمنٹ کے کورس رہتے ہیں وہ ہمیں ڈیپارٹمنٹ چیئرمین سے لکھ کر دیں پھر ہم کوئی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے کہ امتحانات شفاف اور صحیح طریقے سے ہوں جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

شکریہ مشرق