پشاور: 29 جون: حکومت نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے دیر بالا کے سرکاری سکولوں کے 152 طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کر دیئے ہیں جس کا مقصد علاقے میں تعیلم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ذہین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ضلعی رابطہ آفیسر نے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ ان طلبا و طلبات کو ہینڈ بیگز ، یونیفارم، کیلکولیٹرز، نوٹ بک، ڈکشنری، روشنی کے لئے ایمرجنسی لائتس، ٹیبل لیمپ ، ڈائریاں اور دیگر انعامات دیئے گئے۔ جن کا مقصد ان ذہین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ضلعی رابطہ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
انعامات تقسیم کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی رابطہ آفیسر غلام محمد نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طلبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اس لئے موجودہ حکومت طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
شکریہ جنگ میرا شہر پشاور