اوگی: 21 جون: اوگی کے طلبا انتہائی ذہین ہیں۔ ان میں ٹیلنٹ پہلے سے موجود ہے۔ ان کو نکھارنے کے لئے ایک اچھے ادارے کی ضرورت تھی جو ہم نے پیراگون انٹرنیشنل کالج آف کامرس اینڈ کمپیوٹرز کے نام سے اوگی میں برانچ کھول دی ہے۔ اب تحصیل اوگی میں اور ضلع تورغرسمیت دیگر علاقوں کے طلبا و طالبات کو کامرس کالج کی تعلیم کے لئے مانسہرہ ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں ۔ بلکہ ہمارے قابل ، محنتی اور ذہین اساتذہ طلبا کو معقول فیس کے عوض دور حاضر کے مطابق جدید تعلیم فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اوگی میں اپنی طرز کے پہلے منفرد کامرس کالج کی افتتاحی تقریب سے ایم ڈی عادل شہباز ، بی ایس اے تحصیل اوگی کے صدر جمال علوی ، اسلامک اورئینٹل کے ایم ڈی اعظم خان پروفیسر فیاض، حاجی گلزار اور دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر نئے داخلہ لینے والے طلبا کے علاوہ ان کے سرپرست اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ کامرس اور کمپیوٹر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نہیں حاصل کر کے ہی دنیا کے دیگر ترقیاتی ممالک کی صفوں میں شامل ہو کر ہی ملک و قوم کا نام روشن کیا جا سکتاہے۔
شکریہ آج ایبٹ آباد 2