پی ایس ایف نے پرنسپل آفس کو آگ نہیں لگائی

پشاور: 03 جون: پوسٹ گریجویٹ کالج تیمر گرہ کے پرنسپل آفس کو آگ لگانے کے واقعے سے پی ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں۔ پی ایس ایف تشدد اور تخریبی کاروائیوں پر نہیں بلکہ پر امن تعلیمی ماحول، طلبا کی تعلیمی تربیت ان کے مسائل و مشکلات کے حل اور کرپشن کے خاتمے پر توجہ دے رہی ہے۔ تیمر گرہ کالج نے مبینہ طور پر کرپشن کا راز افشاں ہونے پر سوچھ سمجھے منصوبے کے تحر پرنسپل دفتر کو آگ لگانے کا ڈرامہ رچا کر پی ایس ایف کو بدنام کیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماوں شہاب اتنامی، شیخ عمران ، اکرام خان، روغانی ملک، سہیل احمد، ذاکر اللہ وار محمد شعیب نے گزشتہ روز تیمرہ گرہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور مشترکہ اخباری کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تیمر گرہ کالج میں پرنسپل آفس کو آگ لگانے کے واقعے سے لاعلمی کا ظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمر گرہ انتظامیہ نے جرمانوں کی آڑ میں مبینہ طور پر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور غریب طلبا سے رول نمبر سلپس دیتے وقت 10 کی جگہ 100 روہپے وصول کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے تنظیم کے گرفتار طلبا کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

شکریہ آج