پی ایچ ڈی اساتذہ مقابلے کا رجحان پیدا کریں

مانسہرہ: 06 جون: ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید سخاوت شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں حکومتی اداروں کے بجائے اپنے وسائل خود تلاش کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا۔ ملک میں بے شمار ایسی ایجنسیاں اور نجی ادارے موجود ہیں جو تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کے لئے وسیع مالی وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ مذکورہ شعبے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان مروت نے اس موقع پر وائس چانسلر کو بتایا کہ ایک غیر سرکاری تنظیم نے شعبہ سیاسیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے کمپیوٹر لیبارٹری اور لائبریری کے قیام کے لئے 12 لاکھ روپے کی گرانٹ عطیہ کی ہے۔ وائس چانسلر نے تمام فیکلٹی ممبران کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اور یونیورسٹی کے وسائل سے ہم اپنی تر ضروریات پوری نہیں کر سکتے۔ انہوں نے نوجوان اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مقابلے کا رجحان پیدا کریں تاکہ یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ بھی پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاک جیسی تعلیمی و تحقیقی سہولیات کی طرف راغب ہو سکیں۔

شکریہ آج پشاور