کوئٹہ: 25 جون: بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کے وائس چانسلر انجینئر محمد فاروق بازئی نے کہا ہے کہ فیکلٹی پروگرام کے تحت اس وقت بہت سے سکالرز بیرون ملک میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ان میں سے اکثر کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آئندہ پانچ سال کے دوران یونیورسٹی میں 40 سے 50 پی ایچ ڈی اساتذہ ہوں گے۔ ان کی واپسی سے ادارہ ترقی اور ریسرچ کو فروغ ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ سمیت مختلف ممالک میں اسکالرز اعلی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ان کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے ان کی واپسی سے یونیورسٹی کے تمام شعبے مضبوط اور ہر شعبے میں تحقیقی عمل کو فروغ ملے گا ۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبا و اساتذہ کو سکالر شپ کے تحت بیرون ممالک پی ایچ ڈی کے لئے بھیجا جائے۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ