ڈگری کالج پورن کے لئے گرانٹ

پشاور: 11 مئی: خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے زیر تعمیر گورنمنٹ ڈگری کالج پورن(شانگلہ) جو فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار تھا۔ اس کے لئے 2.435 ملین روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ کالج کی تعمیر مرکزی حکومت نے شروع کی تھی جس پر لاگت تخمینہ 40 ملین تھا اور اس پر 37.565 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں لیکن کالج کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے باقی ماندہ فنڈز فراہم نہیں کریں گے۔ لہذا صوبائی حکومت نے مذکورہ کالج کی تکمیل کے لئے 2.435 ملین روپے کی منظوری دی ہے۔

شکریہ مشرق