ڈیرہ اسماعیل خان: 31 مئی: ملگری استاذان ضلع ٹانک و ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام 4 جون کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے معماران قوم کے مسائل اور ان کے حل کے لئے تعلیمی کنونشن منعقد ہو گا جس سے صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک، قاضی اسد وزیر تعلیم ہائر ایجوکیشن، صوبائی وزیر لائیو سٹاک ہدایت اللہ خان، ارشد عبداللہ خان وزیر قانون، میاں نثار گل ایم پی اے اور عوامی نیشل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملگری استاذان کے کوآرڈینیٹر ارباب طاہر خان خلیل، ملگری استاذان کےصوبائی صدر اسلام الدین خان خطاب کریں گے کنونشن کے انتظامات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں ٹیچر سن کا کوٹہ نوٹیفکیشن جاری کرنے، سروس سٹرکچر میں ضروری ترامیم اور ایم اے ایڈوانس انکریمنٹس کیڈر کو دینے کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جب کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر وزیر تعلیم سردار حسین بابک کا شکریہ ادا کیا ۔
شکریہ آج