پشاور: 05 جولائی: پشاور ڈینٹل کالج پرائم فاونڈیشن پاکستان میں چار روزہ ڈینٹل کیمپ شروع ہو گیا جس میں دانتوں کے امراض میں مبتلاء مریضوں کا مفت علاج اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ کیمپ کا افتتاح اعلی تعلیم کے صوبائی وزیر تعلیم قاضی محمد اسد نے کیا جب کہ اس موقع پر پرائم فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سمیع ایس خان ڈین آف پی ڈی سی ڈاکٹر طلعت فردوس اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر نے پی ڈی سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی غریب عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا بلاشبہ ایک احسن اقدام ہے۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے کہا کہ پشاور میڈیکل کالج اور پشاور ڈینٹل کالج نے عوام کی فلاح و وبہبود کے لئے اب تک 30 ملین کا فنڈ خرچ کیا ہے جب کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے اقدامات جاری رہیں گے۔
شکریہ مشرق پشاور کی خبریں