کمیونٹی سکولوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ

پشاور: 27 مئی: آل فاٹا کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے قبائلی علاقوں میں کمیونٹی سکولوں کی بندش کے خلاف جمعرات روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حق میں مطالبات درج تھے۔ مظاہرہ کے قیادت صادق آفریدی، خاندان مہمند، عظمت گل مہمند اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فاٹا کے دور دراز علاقوں میں 1998 سے قائم شدہ کمیونٹی سکولز کو گزشتہ دسمبر سے حکومت نے بلاجواز طور پر بند کئے ہوئے ہیں جن سے اس پسماندہ علاقوں کے غریب بچوں کو نہ صرف زیور تعلیم کی سہولت سے محروم رکھا ہے بلکہ ان سے وابستہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کو بھی بے روزگار کر کے ان کے گھروں کے چولہے بند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وعدے کے مطابق ان اداروں کو بحال کرے۔

شکریہ جنگ