کوئٹہ: 11 مئی: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اور متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے سرپرست اعلی محمد نواز جتک اور سیکرٹری جنرل محمد قاسم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اساتذہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بیورو کریسی جان بوجھ کر اساتذہ کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور نہ کرے وہ اساتذہ رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اساتذہ کا استحصال برداشت نہیں کرے ی اور نہ ہی اپنے مطالبات سے دست بردار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اور حکمران اساتذہ کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہے یہں۔ اساتذہ کے مسائل جلد حل کرنے میں مزید لیت و لعل سے کام لیا گیا تو سخت اقدام کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے ۔ انہوںنے گزشتہ روز متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے کامیاب جلسہ عام پر تمام اضلاع کے عہدیداروں کو مبارک باد دی۔ اجلاس میں امان اللہ پیر علیزئی حفیظ اللہ علیزئی حاجی محمد نواز نصیر احمد بازئی حافظ غلام محمد کھوسہ خالد حسین عبدالواجد پانیزئی عبداللہ شاہ مندوخیل ذوالفقار علی بگٹی وڈیرہ مہر گل کھیتران محمد شیر زمان مری حنیف بادینی محمد خان نوشیروانی اور شمیم اختر نے شرکت کی۔
شکریہ جنگ