کوئٹہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

کوئٹہ: 26 مئی: سیسا کی ضلعی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں خواتین عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ انتخابی عمل ضلعی صدر محمد حنیف پانیزئی اور سابق ضلعی صدر نبی داود ناصر کی نگرانی میں مکمل ہوئے۔ جس کے مطابق زبیدہ بگٹی سینئر نائب صدر، خالدہ شوکت ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور راشدہ سعید رابطہ سیکرٹری منتخب ہو گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اساتذہ تنظیم کے مفاد میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

شکریہ جنگ