ایبٹ آباد: 02 جون: کیڈٹ کالج بٹراسی ملک و قوم کو بہترین معیار فراہم کر رہا ہے۔ ہمارے طلبہ ملک بھر میں نصابی و دیگر سرگرمیوں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ کے ایڈمنسٹریٹر، پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید ساجد حسین شاہ نے صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 1996 کو ہمارے ادارے کا قیام عمل میں آیا اور بعد میں میں نے 1999 میں ذمہ داریاں سنبھالیں اور گزشتہ 12 سال سے نونہالان وطن کی تعلیمی نظریاتی اور تربیتی خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے کالج میں 79 کلاس سے تعلیم کا سلسلہ شروع کرہوتا ہے جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں امیدوار سامنے آتے ہیں جن میں میرٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے بہترین طلبہ کا چناو کیا جاتا ہے جب کہ 2004 کے بعد اب ہم نے عرب ممالک انگلینڈ اور دیگر بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے لئے 30 سیٹوں کا کوٹہ مقرر کیا ہے جن کے لئے ان کے مابین میرٹ مقرر ہوتا ہے۔
شکریہ آج