کے ایم یو اور دیگر کالجوں میں لیکچرز دیئے جائیں گے

پشاور: 15 جون: خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر میڈیکل کالجوں کی انتظامیہ کو اخلاقیات پر روزانہ لیکچر دینے کا پابند بنا دیا گیا ہے ۔ اس اقدام سے مستقبل کے ڈاکٹر مریضوں کے ساتھ نرمی، رحم دلی اور مشفقانہ اختیار کریں گے۔ صوبائی وزیر نے آج کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹروں کو اس قدر کا احسان کرنا چاہیئے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب اور لاچار مریض بڑی امیدیں لے کر آتے ہیں ان کے ساتھ معمولی سے بھی مشفقانہ رویئے سے بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو ہدایت کر دی ہے کہ اخلاقیات اور برداشت کا مادہ بڑھانے کے لئے مختلف سیمینارز کیے جائیں جب کہ کے ایم یو سمیت دیگر تمام کالجوں میں اخلاقیات کے لیکچرز دیئے جانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

شکریہ آج پشاور صفحہ 12