پشاور: 01 جون: پروفیسر ڈاکٹر نور الایمان سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت خیبر پختون خواہ نے کہ ہے کہ صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام نرسوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پشاور میں منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ رجسٹرار ڈاکٹر فضل محمود، ڈائریکٹر اکیڈمیکس پروفیسر ڈاکٹر شاد محمد، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شہناز اختر اور کالج کی پرنسپل شمشاد قادر بھی موجود تھیں۔ پروفیسر نور الایمان نے کہا کہ نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے۔ اس سے منسلک مرد و خواتین نے اپنی شبانہ روز محنت سے اس پیشہ کو جو اعلی مقام دلایا ہے اس پر معاشرے کا ہر فرد فخر کر سکتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر نور الایمان نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے صوبائی حکومت کو 1.20 بلین روپے کا ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد صوبے میں نرسنگ کے شعبے کی فلاح و بہتری اور اس شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتہائی نگہداشت اور نومولود بچوں کے شعبے میں نرسوں کو ایم ایس کروانے کے لئے سرکاری وظائف پر بیرون ملک تعلیم دلوانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس پر عنقریب عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
شکریہ آج