کے ایم یو کے لئے 270 ملین کے بجٹ کی منظوری

پشاور: 17 جون: خیبر میڈیکل کالج پشاور کے سنڈیکیٹ نے نئے مالی سال 12۔2011 کے لئے 270 ملین روپے کے بجٹ کے علاوہ کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا ساتواں اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی عطیف الرحمان کے علاوہ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر فضل محمود، ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر شاہ محمد، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شہناز اختر، ڈائریکٹر فنانس عبدالصدیق، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ایوب ایاز، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن محمد ابراہیم، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ شمشاد قادر، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد، ڈین آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر قیام الدین اور محکمہ جات کے اسٹیبلشمنٹ ، فنانس اور صحت کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سنڈیکیٹ نے تفصیلی بحث کے بعد پاکستان انٹرنیشنل میڈیکل کالج پشاور، ایبٹ آباد میڈیکل کالج، رحمان میڈیکل کالج پشاور اور باچاخان میڈیکل کالج مردان کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کی منظوری بی دی۔ سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی نسرین خٹک کی یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی ممبر شپ کے خاتمے پر سنڈیکیٹ نے اتفاق رائے سے ممبر صوبائی اسمبلی عطیف الرحمان کی ایف اینڈ پی سی میں بطور سنڈیکیٹ ممبر توثیق کی۔ سنڈیکیٹ کے شرکاء نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی مڈوائف پروگرام کے لئے برٹش کونسل میں بھی مختلف بین الاقوامی اور ملکی اداروں سے اپنے مختلف پراجیکٹس کے لئے فنڈز کی دستیابی یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کو مختلف تدریسی اور غیر تدریسی آسامیوں پر بھرتی کےلئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ سنڈیکیٹ کے مذکورہ اجلاس میں آئی پی ایم ایس کے لئے ڈاکٹر جواد احمد کی بور پروفیسر، ڈاکٹر شفیق احمد، ڈاکٹر روبینہ نازلی اور ڈاکٹر نیاز علی کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر جب کہ ڈاکٹر مشرف جیلانی، ڈاکٹر ولایت علی شاہ ، ڈاکٹر سمیع سراج، مومن خان مسماة نزہت سلطانہ اور ڈاکٹر توصیف رضا کی اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں پر تعیناتی کی توثیق کی گئی۔
اسی طرح اجلاس میں ڈاکٹر جمیل احمد، سیدہ آسیہ بخاری اور سید عدنان علی شاہ کی بالترتیب بور ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور اسسٹنٹ رجسٹرار منظوری دی۔ کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے نظام کو مزید شفاف بنانے اور سہل بنانے کے لئے سنڈیکیٹ نے کلاس فور کی بھرتیاں، آئندہ ایمپلائمنٹ ایکسچینج سروس حکومت خیبر پختون خواہ کے ذریعے کرنے کے علاوہ کئی نئی تدریسی اور غیر تدریسی آسامیاں پیدا کرنے کی بھی منظوری دی۔

شکریہ آج پشاور صفحہ 2