پشاور: 30 مئی: مجلس ادیان عالم پاکستان نے خیبر پختون خواہ کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان امن معاشرتی اور اقتصادی ترقی کی کلید ہے کے عنوان سے مقابلہ مضمون نگاری کے مقابلے کا اہتمام کیاہے۔ اس مقابلہ میں صوبہ خیبر پختون خواہ کی تمام جامعات کے مختلف مذاہب سے منسلک طالب علم اپنے اپنے مذاہب میں انسانی احترام اور رواداری کے اصولوں پر جامع مضمون تحریر کر سکیں گے۔ اردو میں کمپیوٹر پر ٹائپ شدہ مضمون جو کہ دس صفحات سے زائد نہ ہو، 15 جون 2011 سے قبل کمرہ نمبر ٹی ایف 342 ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور صدر کو بذریعہ ڈاک یا ای میل ایڈریس pcwr.ff@gmail.com پر موصول ہو جانے چاہیئں۔ مضمون نگار اپنا مکمل پتہ، فون نمبر، موبائل فون اور متبادل نمبر مضمون کےپہلے صفحے پر واضح طور پر تحریر کریں۔ اختتامی تقریب میں مضمون مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طالب علموں کو بالترتیب پندرہ ہزار، دس ہزار اور آٹھ ہزار روپے بطور انعام اور س کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ وہ طالب علم جو پشاور سے باہر جامعات سے اس مضمون مقابلے میں شرکت کریں گے انہیں سفری واجبات بھی ادا کئے جائیں گے۔
شکریہ مشرق