کے پی میں 228 اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ

پشاور: 31 مئی: خیبر پختون خواہ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی سے انکار پر 228 اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے 15 دن کے اندر اندر جواب نہ دینے پر ان اساتذہ کے خلاف برطرفی آرڈیننس کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں ملاکنڈ بورڈ کے 50 مرد و خواتین اساتذہ، ایبٹ آباد کے 111، کوہاٹ کے 57، بنوں کے 65 اور سوات تعلیمی بورڈ کے 45 اساتذہ نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تھا جس پر حکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی بورڈز سے ایسے اساتذہ کی فہرستیں طلب کی تھیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں گزشتہ روز شوکاز نوٹسز جاری کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

شکریہ آج