ایبٹ آباد: 11 جون: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بفہ کی نو تعمیر شدہ عمارت پر چیئرمین ایرا کے نام کی کندہ شدہ تختی کی نقاب کشائی چیئرمین ایرا کی بجائے ڈی جی ایرا نے کر دی ۔ اس موقع پر غیر ملکی ڈونر جاپانی حکومت کا کوئی بھی نمائندہ افتتاحی تقریب میں شریک نہیں تھا۔ حقائق چھپانے کے لئے ایرا کے کوآرڈینیٹر نے میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سے روک دیا۔ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے سے متاثرہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بفہ کی عمارت ایرا نے جاپان کے مالی تعاون سے مکمل کی ۔ افتتاحی تقریب چیئرمین ایرا نے کرنی تھی جن کے نام کی تختی عمارت پر نصب کی گئی تھی مگر ان کے بجائے ڈی جی ایرا نے تختی کی نقاب کشائی کی۔
میڈیا کے نمائندوں کو تختی کی تصویر لینے سے روک دیا گیا۔
شکریہ آج ایبٹ آباد صفحہ 4