ایبٹ آباد: 02 جون: غیر سرکاری تنطیم کی وساطت سے قائم گدوالیاں گرلز ہائی سکول میں فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کی کلاسز ختم کر دی گئیں۔ علاقے بھر میں ایک سرکاری تنظیم کے ذریعہ دیہی علاقوں میں ہائی سکول کی بلڈنگز میں عارضی طور پر گیارہویں بارہویں جماعت کا اجراء کیا تھا تاہم حکومت کی طرف سے ان سکولوں میں یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ گدوالیاں کے عوام نے گدوالیاں میں ہائر سیکنڈری کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ سکول میں پانی کی سخت تکلیف ہے۔ بور کی اشد ضرورت ہے۔ لیٹرین نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فرنیچر کی سخت کمی ہے۔ طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث مزید کمروں کی بھی ضرورت ہے۔ اہلیان علاقہ نے ایم پی اے گوہر نواز خان سے ان مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔
شکریہ آج