پشاور: 06 جون: خیبر ایجنسی کمیونٹی سکول کے اساتذہ نے گورنر خیبر پختون خواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیونٹی سکولوں کو بحال کر کے انہیں دوبارہ ملازمت پر تعینات کیا جائے۔ یہ مطالبہ ان سکولوں میں کام کرنے والے سات سو مردانہ روزانہ اساتذہ نے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سکولوں میں کام کرنے والے سٹاف کی تنخواہیں جولائی 2011 میں بند کر دی گئی تھیں تاہم تمام سٹاف کو 31 دسمبر 2011 کو فارغ کر دیا گیا جس میں سے حال ہی میں چار ماہ کی تنخواہ ادا کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان سکولوں کو اس وجہ سے بند کر دیا گیا تھا کہ اس کے سٹاف کی اسناد کو مشکوک قرار دیا جا رہا تھا تاہم اب یہ عمل مکمل ہو چکا ہے اور امکان یہ ہے کہ ان سکولوں کو دوبارہ چالو کیا جا سکتا ہے اس لئے کمیونٹی سکولوں کے ملازمین اپنی تنخواہ کے ساتھ ساتھ بحالی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
شکریہ مشرق