پشاور: 09 جون: گورنمنٹ ڈگری کالج تیمر گرہ کے پرنسپل دفتر کو جلانے کے الزام میں گرفتار پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے 5 طلبا 8 دن بعد جیل سے رہا ہو گئے۔ بدھ کے روز پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عالمزیب اتمانی جیل سے رہا ہونے والے طلبا فضل حسین ضلعی صوابی ایس ایف کالج صدر سہیل نواب نجیب اللہ امجد حسین و جنرل سیکرٹری سعید خان و دیگر نے تیمرگرہ پریس کلب میں ایک اخباری پریس کانفرنس میں بتایا کہ گورنمنٹ کالج تیمر گرہ کے پرنسپل دفتر کے جلانے میں پرنسپل اور ان کے ساتھ ایک نام نہاد تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ ملوث ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ کنسٹرکشن اور دیگر معاملات میں کرپشن کرتے ہیں۔ اور ان کو چھپانے کی غرض سے انہوں نے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر یہ ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف شہید بھٹو کی آواز ہے۔ اور طلبا کے حقوق کے لئے سرگرداں ہیں۔ اور اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر پرنسپل شوکت کو تبدیل نہ کیا گیا تو خون خرابے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری پرنسپل پر عائد ہو گی۔
شکریہ آج پشاور