گومل میڈیکل کالج میں 5 مزدور زخمی

پشاور: 15 جون: گومل میڈیکل کالج کی زیر تعمیر بلڈنگ میں مزدوروں کے آرام اور سیمنٹ وغیرہ رکھنے کے لئے بنائے گئے عارضی سٹور کی چھت گرنے سے پانچ مزدور زخمی ہو گئے۔ آمدہ اطلاع کے مطابق مزدور دن بھر کام کرنے کے بعد کھانا کھانے اور ریسٹ کرنے کے لئے ٹھیکیدار کی طرف سے بنائے گئے عارضی سٹور میں آرام کر رہے تھے کہ اچانک سٹور کی چھت گر پڑی جس سے فضل خان، محمد اکرم، زبیر خان اور گلی رحمان نامی مزدور سمیت پانچ مزدور زخمی ہوئے اور مبینہ طور پر اس شیڈ کے نیچے کھڑی ٹھیکیدار کی موٹر کار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شکریہ مشرق قومی خبریں