ڈیرہ اسماعیل خان: 01 جون: ٹیلی کمیونکیشن ڈیپارٹمنٹ گومل یونیورسٹی میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالرشید کے ساتھ بعض طلبا کے ناروا سلوک کے خلاف گومل یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس میں دو روز کے اندر طلبا کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کاروائی نہ ہونے کی صورت میں گومل یونیورسٹی کو احتجاجا بند کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ڈاکٹر عبدالقدیر آڈیٹوریم ہال مین کیمپس میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صدر ڈاکٹر محمود شاہ نے کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر منصور اکبر کنڈی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ روز پیش آنے والے آئی آر ڈیپارٹمنٹ کے واقعہ کی مذمت کی گئی اور انتظامیہ اور پولیس سے ملوث طلبا کے خلاف دو روز کے اندر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
شکریہ آج