ڈیرہ اسماعیل خان: 25 جون: گومل یونیورسٹی میں 234 ملین روپے کی لاگت سے زرعی فیکلٹی کی نئی بلڈنگ مکمل ہونے کے بعد زرعی فیکلٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ عمارت اس یونیورسٹی کے لئے ہی نہیں بلکہ اس خطے کے لئے بھی قیمتی اثاثہ ہے ۔ نئی بلڈنگ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جہاں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے ابتدائی طور پر ضروری اور جدید زرعی آلات موجود ہیں ۔ نیٹ ورکنگ کا کام کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری ہے۔
شکریہ آج پشاور 12