ہائر سیکنڈری سکولوں میں ایس ایس کی من مانیاں

ایبٹ آباد: 08 جون: ہائر سیکنڈری سکولوں میں ایس ایس کی بادشاہی، پرنسپل بے بس ہو گئے۔ ارباب اقتدار سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعینات ماہرین مضامین نے اپنے اپنے مضامین کے علاوہ دیگر پیریڈ لگانے سے انکار کر دیا ہے اور اکثر اپنے پیریڈ لگا کر گھروں کو روانہ ہو اجتے ہیں۔ جب اس سلسلے میں متعلقہ پرنسپل صاحبان نے مجاز تعلیم افسران کو شکایت کی تو وہ بھی بے بس نظر آئے حالانکہ صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے مختلف ادوار میں جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں سبجیکٹ سپیشلسٹ صاحاب کو واضھ طور پر ہدایات ی گئی ہیں کہ وہ ہائی اور مڈل کے پیریڈ لینے کے علاوہ خالی پیریڈ بھی لیں اور سکول اوقات کی بھی مکمل پابندی کریں۔ ذرائع کے مطابق اکثر ہائر سیکنڈری سکولوں میں ماہرین مضامین کی وجہ سے نظم و ضبط مکمل طور پر متاثر ہو چکا ہے اور ان سکولوں کے اساتذہ نے بھی ایس ایس کی پیروی شروع کر دی ہے۔

شکریہ آج ایبٹ آباد