ہزارہ یونیورسٹی کا بی اے اور ایم اے کے لئے نیا نصاب

مانسہرہ: 08 جون: ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈینز، تعلیمی شعبوں کے سربراہان اور دیگر شعبوں کے فیکلٹی ممبران اور افسران کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید سخاوت حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے حویلیاں اور ہری پور کیمپسز کے انچارج صاحبان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف امور جن میں فائنل ایئر امتحانات، آئندہ سمسٹر کے لئے داخلوں کے طریقہ کار، نئے پراسپکٹس کی تیاری اور یونیورسٹی کیلنڈر کے متعلق متعدد سفارشات مرتب کی گئیں۔ اجلاس میں امتحانات اور سمسٹر سسٹم کو مزید شفاف بنانے کے لئے بھی متعدد تجاویز پیش کی گئیں جب کہ یونیورسٹی سے پرائیویٹ طور پر بی اے اور ایم اے کے امتحانات دینے والے امیداروںکے لئے نیا نصاب بنانے کا فیصلہ وہا تاکہ ہزاروں کی تعداد میں یونیورسٹی سے منسلک امیدواروں کو نصاب میسر ہو سکے اور وہ تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوں ۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ ٹرمنل اور سیشنل امتحانات کے نتائج بروقت شعبہ امتحانات کو فراہم کئے جائیں تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور وہ اپنی کارکردگی سے باخبر رہیں۔ انہوں نے الحاق شدہ تعلیمی اداروں جن میں سمسٹر سسٹم رائج ہے کی ہر تینماہ کے بعد باقاعدہ میٹنگ بلانے کا بھی کہا تاکہ سمسٹر سسٹم کے نتائج اور طریقہ کار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی اور اس کے کیمپسز سے تعلق رکھنے والے تعلیمی شعبوں کے اساتذہ کے لئے بھی اس طرح کی ورکشاپ منعقد کروانے کا حکم کیا جس کے انتظامات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کیو ای سی کریں گے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے چاروں فیکلٹی کے اجلاس 20 جون سے قبل منعقد کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس 25 جون 2011 کو منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا۔

شکریہ آج پشاور