یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں سپورٹس فیسٹیول

پشاور: 08 جون: یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں ڈگری لیول اینڈ انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس فیسٹیول کی تقریب انعامات منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں رجسٹرار محبوب الرحمان، پرووسٹ ڈاکٹر امیر اعظم خان، ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر عرب ناز خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ڈگری لیول ٹورنامنٹ میں ڈگری کالج، ڈگر بونیر نے پہلی، جہانزیب کالج سیدہ شریف نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ انٹر ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں فارمیسی نے پہلی اور سوشیالوجی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈگری سطح کے مقابلوںمیں چیمپئنز ٹرافی ڈگر بونیر نے حاصل کی۔

شکریہ آج ایبٹ آباد