کوئٹہ: 12 مارچ: ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ نقل کلچر کو ختم کئے بغیر تعلیمی نظام کی بہتری نا ممکن ہے۔ نقل رجحان کا فروغ باعث تشویش ہے۔ میٹرک کے حالیہ امتحانات میں ہونے والی بے ضابطگیاں اس امر کی متقاضی ہیں کہ تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نقل کلچر کے خاتمے اور تعلیمی نظام کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ ایچ ایس ایف کے زیر اہتمام اتوار 13 مارچ کو ہزارہ ٹاون اور گرد و نواح کے علاقوں میں تعلیمی اداروں کی کمی اور حکومتی عدم توجہی کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔
شکریہ جنگ