ڈگری کالج کی طالبات پریشان

آزاد کشمیر: 19 مارچ: ایرا سیرا کی کمال مہربانی گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کی عمارت کی از سر نو تعمیر کسی کھاتے میں موجود ہی نہیں۔ سینکڑوں طالبات کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ عوامی حلقوں کا شدید احتجاج۔ اس موقع پر طالبات کے ورثا نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کی عمارت زلزلہ 2005 میں شدید متاثر ہوئی تھی اور اس کی دیواریں اور چھت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں لیکن بد قسمتی کہ اس وقت تعمیر کا فیز 4 شروع ہے لیکن کالج کی تعمیر کا کہیں نام و نشان بھی نہیں جو ایر سیرا کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈی جی ایرا اور آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرلز ڈگری کالج کی تعمیر فی الفور شروع کی جائے ۔ ورثا نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دیا جائے۔

شکریہ جنگ