آزاد کشمیر: 19 مارچ: آزاد کشمیر کے وزیر زکوة و عشر حافظ حامد رضا نے کہا ہے معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ کے لئے ہمیں موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ یورپ اور مغرب کی ترقی تعلیم کی وجہ سے ہوئی۔ ہمیں دنیاوی و دینی دونوں شعبوں میں آگے بڑھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کمیونٹی ہال میں پبلک سکول کے زیر اہتمام والدین کی سالانہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل سکول کے طلبہ و طالبات نے رنگا رنگ شو اور مختلف قسم کے ٹیبلو پیش کئے۔ تقریب میں سنٹرل بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہد بہار ایڈووکیٹ، ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے ژصدر سید کزیر حسین شاہ کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ حافظ حامد رضا نے کہا کہ ہمارے مذہب دین اسلام نے بچوں کے ساتھ شفقت کا درس دیا ہے جو کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے۔ وزیر زکوة حافظ حامد رضا نے اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سکول کے بچوں کے لئے 20 ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا اور طلبہ و طالبات کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔
شکریہ جنگ