بلوچستان کے طلبا تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں

کوئٹہ: 19 مارچ: وفاقی وزیر سردار محمد عمر گنج نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبا تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ عصر حاضر کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ حلق انتخاب سے اللہ اور عوام کی مدد سے یہاں تک آیا ہوں۔ نوشکی چاغی کوئٹہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت پوسٹل سروسز میں بلوچستان کے ایلیمنٹری کالج مستونگ اور ڈگری کالج مستونگ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے اساتذہ اور طلبا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے طلبا پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں تعلیمی شعبے میں ترقی کر کے ہی بلوچستان کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ بلوچستان کے طلبا کی اس وقت تمام صلاحیتیں تعلیم پر خرچ ہونی چاہیئِں تاکہ بلوچستان کو بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں لایا جا سکے۔

شکریہ جنگ