طالب علم کی برسی پر احتجاجی مظاہرہ

پشاور: 19 مارچ: بنوں سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی اور متحدہ طلبا محاذ یونیورسٹی کیمپس پشاور نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے مقتول طالب علم انجینئر عدنان عبدالقادر کی پہلی برسی پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ مظاہرین جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں کی قیادت امین اللہ فاروقی، طارق افغان اور دیگر طالب علم رہنماوں نے کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی۔

شکریہ جنگ