صوابی کالج طلبا کا مظاہرہ

صوابی: 19 مارچ: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی کے طلبا نے مداخیل میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے اور اس میں معصوم لوگوں کی شہادت اور امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی مردان روڈ کو گوہاٹی پل کے مقام پر بند کر دیا۔ مظاہرین نے حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔ سینکڑوں طلبا کالج سے روانہ ہوئے اور گوہاٹی پل پر رکاوٹیں ڈال کر سڑک ہو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے باوجود شمالی وزیرستان میں جرگہ پر ڈرون حملہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے علم برداروں نے پاکستان میں جو کاروائیاں شروع کی ہیں اس ظلم و بربریت کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ۔

شکریہ مشرق