بلوچ طالبات پر تشدد کی مذمت

کوئٹہ: 20 مارچ: بی آر ایس او کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ آج بلوچستان کے کونے کونے میں بلوچ فرزندوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے شہدائے بلوچستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے منفی حربوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ بلوچ قوم کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔ نجاب کا راستہ صرف آجوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لابی بار بلوچ قومی تحریک میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان نے گرلز کالج میں بلوچ طالبات پر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ بی آر ایس او 23 مارچ کو بلوچستان بھرمیں یوم سیاہ منائے گی۔

شکریہ جنگ