میرپور یونیورسٹی کی پریس ریلیز

میرپور: 14 مارچ: میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے کہا کہ یونیورسٹی خطہ میں تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں کوشاں ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر و چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ راجہ ذوالقرنین خان 15 مارچ بروز منگل یونیورسٹی بوائز ہاسٹل کا افتتاح کریں گے۔ اس نو تعمیر ہاسٹل مین تقریبا دو سو طلبا کے لئے رہائش کی گنجائش ہو گی۔ 2009 کو میرپور میں نئی یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ گزشتہ سال تیرہ نئے شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان تمام شعبہ جات میں طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مزید ایک نیا ہاسٹل بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میرپور یونیورسٹی خطہ میں تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی رینکنگ میں لانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شکریہ جنگ