آزاد کشمیر: 15 مارچ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ ثاقب منیر نے ضلع میرپور کی حدود میں آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ ثانوی تعلیم بورڈ میرپور کے زیر اہتمام شروع ہونے والے امتحانات جماعت نہم دہم کے جو 15 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔ جماعت نہم دہم کے سالانہ امتحانات کے دوران ضلع میرپور کے امتحانی مراکز میں بیرونی مداخلت کی روک تھام کے لئے امتحانی سنٹر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر زیر دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ پابندی تاریخ کا آغاز امتحان سے شروع ہو کر اختتام امتحانات تک نافذ رہے گی۔ اگر کوئی شخص یا اشخاص حکم ہذا کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شکریہ جنگ