ڈگری کالج کے لئے مختص زمین واگزار

اسلام آباد: 15 مارچ: سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے پیر کے روز بارہ کہو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ڈگری کالج کے لئے مختص 50 کنال اراضی کا قبضہ واگزار کرا کے انجینئرنگ ونگ کے حوالے کر دیا ہے تاکہ تعمیراتی کام ہو سکے۔ بارہ کہو روڈ پر ریت بجری اور دیگر تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے والے 50 دکانداروں سے زمین واگزار کرائی گئی جب کہ سی ڈی اے اراضی پر قائم پھلوں کے دس کھوکھے ختم کئے گئے ۔ عملہ نے جی ایٹ مشرف کالونی میں ایک کمرہ اور ایک دیوار گرا دی۔ آئی آیٹ مرکز میں کھوکھا ختم کیا گیا۔ آئی ایٹ تھری میں سرکاری اراضی پر قائم ایک فروٹ شاپ ختم کی گئی جب کہ سیکٹر آئی ٹین میں دس جھگیاں مسمار کی گئیں۔

شکریہ جنگ