پشاور یونیورسٹی میں سیمینار

پشاور: 15 مارچ: پشاور یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز اور پاک قطر تکافل کے باہمی اشتراک سے اسلامی بینکاری اور اسلامک انشورنس کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار گزشتہ روز منعقد ہوا۔ تقریب کےمہمان خصوصی بزنس یونٹ کے ہیڈ محمد اشفاق خٹک تھے۔ جب کہ مفتی آفتاب خان مفتی ذاکر حس مفتی فضل حکیم سمیت کوآرڈینیٹر وقار اسلم سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلامی بینکاری اور انشورنس ہر قسم کے نقائص سے پاک ہے تاہم اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی نہیں اور زیادہ تر افراد اس سے ناواقف ہیں۔

شکریہ مشرق