آزاد کشمیر: 24 مارچ: سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر ایم ایل اے حلقہ نمبر چھ چوہدری رشید نے کہا ہے کہ پڑھی لکھی قوم ہی ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔ موجودہ دور میں عالمی چیلنجز کا مقابلہ ہتھیارون سے نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے ممکن ہے۔ ہمارے ملک میں بہتر تعلیمی پالیسی نہ ہونے کے باعث مثبت نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری رشید نے سر سید ماڈل سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم میں تبدیلی کے لئے میرٹ کا قیام، ذاتی پسند و نا پسند اور سیاسی مداخلت سے پاک کر کے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔
شکریہ جنگ