آئی ایس ایف کا مظاہرہ

اسلام آباد: 24 مارچ: اسلام آباد کی طلبہ تنظیم اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام امریکی پادری کے قرآن نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کے خلاف سپر مارکیٹ تا پریس کلب تک عظیم الشان احتجاجی عظمت قرآن ریلی نکالی گئی جس کی قیادت استاذ العلماء پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر جلالی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ رضویہ اسلام آباد نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پادری کا قرآن پاک نذر آتش کرنا امریکہ کی عالمی دہشتگردی اور غنڈہ گردی ہے۔ ریلی میں منظور ، مولانا اسحاق، مولانا اظہر علی، مولانا حسنات، مولانا ختر علی، مولانا ایوب رضوی، رفاقت جلالی، مولانا محمد رضا، مولانا محمد مظہر، طاہر جلالی، علامہ نصیر، مولانا عادل جلالی، مولانا ساجد جلالی، مولانا رخسار جلالی، مدارس کے طلبا مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اراکین اور آئی ایس ایف کے ارکان نے شرکت کی۔

شکریہ ایکسپریس