اسلام آباد: 24 مارچ: رفاہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر حسن ایم خان نے کہا کہ ادارے میں اعلی تعلیم کے ساتھ طالب علموں کو غیر سرگرمیوں میں بھرانداز میں شرکت کرنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ طالب علم اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں۔ پاکستان کی ترقی میں طالب علم اہم کردار ادا کرنے کے ستھ طالب علم ملک اور قوم کا عظیم ترین اثاثہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز مین کیمپس آئی 14 میں منعقدہ یوتھ سپرنگ گالا اور قرارداد پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد طالب علموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ صحت من معاشرے کی تشکیل میں اپنا فلاحی کردار ادا کریں گے۔ سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل نصر اللہ رندھاوا نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ سپرنگ گالا میں طالب علموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور قرار داد پاکستان کے پرمسرت موقع پر طالب علموں کو ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ نوجوان پاکستان کی بقا اور سالمیت کی پہچان ہیں اور ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔ سپرنگ گالا میں بڑی تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی اور اس موقع پر مختلف کمپنیوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔
شکریہ ایکسپریس