لندن: 24 مارچ: برطانیہ نے سٹوڈنٹ ویزوں میں 25 فیصد کمی کرتے ہوئے غیر ملکی سٹوڈنٹ ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اپریل 2012 کے بعد صرف بااعتماد تعلیمی اداروں کو ہی سٹوڈنٹ سپانسر کرنے کی اجازت ہو گی۔ کسی بھی پروگرام میں داخلہ لینے والے طالب علم کی انگریزی کا معیار بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ غیر ملکی طالب علموں کو یونیورسٹی سے باہر کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سٹوڈنٹ ویزے پر ملک میں قیام کا دورانیہ بھی 3 سے 5 سال تک کر دیا جائے گا۔
شکریہ وقت