دو طالب علم جاں بحق

اسلام آباد: 25 مارچ: رنگڑنالہ میں نہاتے ہوئے 2 طالب علم ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ایک کا تعلق علی سوجل جب کہ دوسرے کا راولا کوٹ سے تھا۔ ہجیرہ شہر سے گزرنے والے رنگڑ نالہ میں محمڈن کالج ہجیرہ میں زیر تعلیم فرسٹ ایئر کے دو طالب علم عدنان عزیز اور تیمور لطیف نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور دونوں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ نعشوں کو باہر نکال لیا گیا۔

شکریہ ایکسپریس