اسلام آباد: 26 مارچ: وفاقی وزیر قانون و انصاف و پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک مضبوط قیادت کے ہاتھوں میں ہے اور وہ دہشتگردی کے خوف سے نکل رہا ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ وہ پاکستان کی نیشنل کونسل آف آرٹس میں روٹس سکول سسٹم کی 23 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام خصوصا نوجوانوں کے باعث ملک کو اندھیروں میں ڈالنے والی قوتوں کا مقابلہ کیا۔ بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کے سرمایہ کاروں کو بزنس کے لئے اپنے ملک سے اچھی جگہ کوئی نہیں وہ اگر منافع نہ حاصل کر سکے تو کم از کم ان کا اصل سرمایہ نہیں ڈوبے گا۔ جو لوگ سرمایہ لے کر باہر گئے وہ صرف ٹکٹ لے کر واپس آئے ہیں۔ بابر اعوان نے تقریب کے آخر میں سٹیج پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔
شکریہ ایکسپریس