سیکنڈری سکول کے پرنسپل تبدیل

پشاور: 26 مارچ: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے مردان کے سکول پرنسپل کا تبادلہ ضلع کرک میں کر دیا۔ اس ضمن میں سرکاری اعلامیہ بھی جمعہ کے روز جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے تحت گریڈ انیس میں کام کرنے والے پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوہی برمول ضلع مردان عبدالعلیم کا تبادلہ اسی گریڈ میں گورنمنٹ ہائی سکول خوجی ضلع کرک میں کر دیا گیا۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

شکریہ مشرق