پشاور: 28 مارچ: خیبر پختون خواہ حکومت نے بنوں میڈیکل کالج اور خلیفہ گل نواز میڈیکل کمپلیکس کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں بنوں میڈیکل کالج میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لئے 24 ملین روپے منظور کر لئے گئے ہیں جن کے ذریعے کالج کے لئے تین جدید بسیں خریدی جائیں گی۔ اس کے علاوہ خلیفہ گل نواز میڈیکل کمپلیکس کے لئے آلات اور دیگر مشینری کی فراہمی کے لئے 26 ملین روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
شکریہ مشرق